جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام نے منتخب کیا کسی کے مطالبے پر مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں،فضل الرحمن
14 جولائی 2017 (19:04)
0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن چین پاکستان اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کوعوام نے منتخب کیا ہے اور انہیں بعض عناصر کے مطالبے پر مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔