صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق جرمنی اور یورپ میں شعور بیدارکریں

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تکمیل کا وقت آگیا ہے،سردار مسعود
14 جولائی 2017 (19:02)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے جمہوری حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے برلن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق جرمنی اور یورپ میں شعور بیدارکریں تاکہ کشمیریوں کی حالت زار بہتر ہو اور تنازعے کا منصفانہ سیاسی حل نکالا جاسکے۔
مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی مقامی اورپرامن ہے اور اس کی قیادت کشمیر کے ہر عمرکے لوگ کررہے ہیں۔