ایڈمرل ذکااللہ کا پاک بحریہ کی21ویں ائیرڈیفنس بٹالین کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب۔

 بحریہ کے فضائی دفاع کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، امیر البحر
14 جولائی 2017 (18:44)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کیلئے ساحلی کمان کے تحت فضائی دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔
وہ جمعہ کے روز اورمارہ میں پاک بحریہ کی21ویں ائیرڈیفنس بٹالین کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
بحریہ کے سربراہ نے کہا فضائی دفاع پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔
2005 ء میں قائم ہونے والی پاک بحریہ کی اکیسویں ائرڈیفنس بٹالین پاک بحریہ کے تمام یونٹوں اور اہم قومی تنصیبات کا فضائی دفاع کرتی ہے۔