سفیر کرغزستان کا دونوں ملکوں کے درمیا ن تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور۔

پاکستان،کرغزستان کا دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
14 جولائی 2017 (18:37)
0

پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرزاہد حامد اورکرغزستان کے سفیرERIC BEISHEMBIEVPID کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرنے کہا کہ پاکستان برفانی چیتے کی نسل کے بچائوسے متعلق بین الاقوامی سربراہ اجلاس میں شرکت کرے گا جو اگلے ماہ کرغزستان میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت برفانی چیتے کی نسل کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
کرغزستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیا ن تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔