ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرنیوز کی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

14 جولائی 2017 (16:36)
0

ڈائریکٹرنیوز اینڈ کرنٹ افیئرز ریڈیو پاکستان رائو صادق علی 34سال کے عرصے تک فرائض سرا نجام دینے کے بعد آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔ اس موقع پر ان کے اعزازمیں نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس کے مہدی حسن کانسرٹ ہال میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان شیراز لطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ 

تقریب میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز، کنٹرولر صاحبان اور دیگر افسران وملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان نے اپنے خطاب میں رائوصادق علی کی ادارے کے لئے خدمات اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھے گا۔