قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے آپریشنز ممبرنے کہاہے کہ حکومت نے سیلاب سے متعلق عوام کیلئے کئی احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

این ڈی ایم اے کی تمام متعلقہ اداروں کو شدید بارشوں کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت
14 جولائی 2017 (16:12)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے آپریشنز ممبر بریگیڈئر مختاراحمد نے یقین دلایا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے آنے والے سلسلے کے دوران انتہائی چوکس رہیں ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے آنے والے دنوں میں سیلاب سے متعلق عوام کیلئے کئی احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کو پری مون سون بارش سے متعلق پہلے ہی چوکس کردیاگیا ہے ۔