وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے گزشتہ چار برس عوامی خدمت میں گزرے ہیں ۔

قوم کو کھوکھلے نعروں کے ساتھ بہلایا نہیں جاسکتا:شہبازشریف
14 جولائی 2017 (15:58)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو کھوکھلے نعروں کے ساتھ بہلایا نہیں جاسکتا ۔وہ آج لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے باتیں کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے گزشتہ چار برس عوامی خدمت میں گزرے ہیں اورعوامی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
وزیراعلی نے کہاکہ بعض سیاستدان پاکستان کے جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا ہے ۔

دریں اثناء پنجاب کے وزیراعلیٰ نے امن وامان کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوم کے جاں ومال کیلئے تمام ممکن اقدامات کریں ۔
آج ایک بیان میں انہوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دیں اور صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھرپور نگرانی کریں ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے صوبے میں تلاشی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔