بھارت سے بارشوں اور سیلابوں کے بارے میں پیشگی اطلاعات حاصل کرکے متعلقہ محکموں کو بھجوائی جاسکے گی ۔

سندھ طاس کے بارے میں پاکستانی کمشنر کے دفتر میں سیل قائم
14 جولائی 2017 (15:34)
0

سندھ طاس کے بارے میں پاکستانی کمشنر کے دفتر میں ایک سیل قائم کیاگیا ہے تاکہ بھارت سے بارشوں اور سیلابوں کے بارے میں پیشگی اطلاعات حاصل کرکے متعلقہ محکموں کو بھجوائی جاسکے ۔ سندھ طاس کے بارے میں پاکستانی کمشنر مرزا آصف بیگ کے مطابق ان کے بھارتی ہم منصب نے گزشتہ سال طے پانے والے معاہدوں کے تحت مون سون میں سیلاب کی پیشگی معلومات فراہم کرنے سے اتفاق کیا۔
بھارتی کمشنر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق جموں ریڈیو اسٹیشن سے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح نو بجے ،دوپہر اڑھائی بجے اور رات کو دس بجکر چالیس منٹ پر سیلاب کے بارے میں معلومات نشر کی جائینگی۔بھارت دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔
معاہدے کے تحت دریائے ستلج پر BHAKRA ڈیم، دریائے BEAS پر PONG ڈیم اور دریائے راوی پرTHEIN ڈیم سے پانی کے اخراج کے بارے میں پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرے گا۔