خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیبرایجنسی اور کوئٹہ میں5دہشتگرد ہلاک
14 جولائی 2017 (12:26)
0

سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ اور خیبرایجنسی میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دوخودکش بمباروں کوہلاک کردیا۔دہشت گرد پاک افغان سرحد پر مس تھرا چوکی پر حملے کی کوشش میں جوابی کارروائی پر ہلاک ہوئے ۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
ادھر کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں بھی سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروپ گرفتارکرلیئے ہیں ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پرکیاگیا اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔

ادھر کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 12 مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیاہے ۔