محمد زبیر نے کہاہے کہ انتخابات موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعدکرائے جائیں گے۔

وزیراعظم بعض عناصر کی خواہشات کی بنیاد پراستعفیٰ نہیں دیں گے:گورنر سندھ
14 جولائی 2017 (11:59)
0

سندھ کے گورنرمحمدزبیرنے کہاہے کہ منتخب وزیراعظم محمدنوازشریف الزامات یابعض عناصر کی خواہشات کی بنیاد پراستعفیٰ نہیں دیں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں ہے۔
قبل ازوقت انتخابات کے بارے میں ایک سوال پرگورنرنے کہاکہ انتخابات موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعدکرائے جائیں گے ۔