ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات
14 جولائی 2017 (08:17)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،بہاولپور،ڈی جی خان ڈویژنوں،سندھ، مشرقی بلوچستان، کشمیر ،فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 27,کراچی 29,پشاور 28,کوئٹہ 21,گلگت 19,مری 17اورمظفرآباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ