file photo

خلیجی ملکوں کے بحران کے حل سے متعلق بعض تجاویز پیش کی ہیں:امریکی وزیر خارجہ
14 جولائی 2017 (08:07)
0

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ انہوں نے مہینے بھر سے جاری خلیجی ملکوں کے بحران کے حل سے متعلق بعض تجاویز پیش کی ہیں اورتمام متعلقہ فریق بات چیت کیلئے تیارہیں۔
وہ قطر سے دوسرے خلیجی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے صحافیوں سے باتیں کررہے تھے جس کامقصدخلیجی ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کوفروغ دینا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے تمام فریقوں کو کشیدگی کے خاتمے کے حل کیلئے بعض تجاویز پیش کی ہیں جس کے نتیجے میں تعطل کی موجودہ صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔