file photo

وزیراعظم کو آئین کے تحفظ کی خاطر استعفیٰ نہیں دیناچاہیے:افتخار گیلانی
14 جولائی 2017 (08:02)
0

سابق وزیرقانون افتخارگیلانی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کو آئین کے تحفظ کی خاطراپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیناچاہیے۔
ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کونااہل قرار دینے کیلئے واضح الزام عائدہوناچاہیے اور اس کے ٹھوس ثبوت بھی فراہم کئے جانے چاہئیں۔
افتخارگیلانی نے کہاکہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ تحقیقات کے دوران شریف خاندان کیخلاف تحریک انصاف یامشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیاگیا۔