نوزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نےکہاکہ ملتان میٹروبس علاقے کے لوگوں کیلئے بہترین تحفہ ہے۔

file photo

حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے:شہباز
14 جولائی 2017 (07:55)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات لاہورمیں رکن قومی اسمبلی سرداراویس لغاری کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اورخوشحالی سے متعلق ترقیاتی پروگراموں پر بات چیت کی گئی۔شہباز شریف نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے بھی وافرفنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملتان میٹروبس علاقے کے لوگوں کیلئے بہترین تحفہ ہے۔