وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وفاقی ترقیاتی ادارے کو ہدایت کی کہ سیکٹر کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیاجائے۔

حکومت سمندرپارپاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں رہائشی سیکٹرتعمیرکرے گی: ڈار
14 جولائی 2017 (07:52)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت سمندرپارپاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی رہائشی سیکٹرتعمیرکرنے کیلئے مکمل طورپرپُرعز م ہے۔
اسلام آبا د میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں اور حکومت انہیں مختلف شعبوں میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی ۔
انہوں نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو ہدایت کی کہ سیکٹر کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیاجائے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ اسلام آباد میں مکانات کی بڑھتی ہوئی ضروریات بھی نئے سیکٹرز کے ذر یعے پوری کی جائیں گی ۔