ماحولیاتی تبدیلیوں کے عالمی معاہدے پر اپنے موقف میں تبدیلی لاسکتے ہیں:ٹرمپ
14 جولائی 2017 (07:38)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ وہ پیرس مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے عالمی معاہدے پر اپنے موقف میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔
وہ فرانس کے دوروزہ دورے کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکخوان کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ اُنکے اس دورے کے دوران پیرس ماحولیاتی معاہدے کے حوالے سے کچھ پیشرفت متوقع ہے۔امریکی صدرنے مزید کہاکہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ مجوزہ دیوارشمسی پینلزسے نصب کی جائے گی۔