صدر ممنون حسین نے کہاکہ ملک میں اندرونی وبیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے

حکومت معیشت کی بحالی ،دہشتگردی کے خاتمے کو یکساں اہمیت دے رہی ہے:صدر
14 جولائی 2017 (07:25)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت معیشت کی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کو یکساں اہمیت دے رہی ہے۔وہ اسلام آباد میں لاہورایوان صنعت وتجارت کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
صدرنے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اقتصادی ترقی کے ایک روشن دور میں داخل ہوگیاہے۔انہوں نے خصوصاً مجموعی شرح نمو، زرمبادلہ کے ذخائر، اندرونی وبیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اورافراط زر میں کمی کے رجحان کوملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت تبدیلی کی علامات قراردیا۔
ممنون حسین نے کہاکہ ملک میں اندرونی وبیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے جو حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی وخوشحالی کی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔

صدرنے حلال فوڈ کی برآمدات میں اضافے کیلئے لاہور ایوان صحت وتجارت کی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے تاجروں پرزوردیاکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔