ترجمان نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہڑتال کے بائیکاٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

تحریک انصاف ہڑتال اپیل:پنجاب حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات
14 دسمبر 2014 (17:43)
0

پنجاب حکومت نے پیر کو لاہور میں تحریک انصاف کی ہڑتال کی اپیل کے پیشِ نظر امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
یہ بات پنجاب حکومت کے ترجمان سیّد زعیم حسین قادری نے آج لاہور میں بتائی۔
انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہڑتال کے بائیکاٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہاکہ دھرنوں سے معیشت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
زعیم قادری نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم ہڑتال کی اپیل نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ باشعور شہری احتجاجی سیاست سے تنگ ہے۔