وفاقی وزیر احسن اقبال,اٹارنی جنرل حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اسد عمر اور ان کی پارٹی کے سینئر وکیل تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔

حکومت،تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور آج ہوگا
14 دسمبر 2014 (10:10)
0

ملک میں سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور اتوار کے روزہوگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال اور اٹارنی جنرل حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اسد عمر اور ان کی پارٹی کے سینئر وکیل اس بات چیت میں تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔


تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بات چیت کا عمل وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں یہ ستمبر میں رکا تھا۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ فریقین نے مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔