کل چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ:فائنل آج پاکستان، جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا
14 دسمبر 2014 (10:13)
0

بھوبنیشور میں چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج (اتوار) پاکستان اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ادھر کل چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔


پاکستان کے محمد ارسلان قادر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس شاندار فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔