ہڑتال کی اپیل حریت رہنمائوں نے کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے
14 دسمبر 2014 (15:14)
0

مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سری نگر، اسلام آباد اور شوپیاں میں ڈھونگ انتخابات کے خلاف آج (اتوار) مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل حریت رہنمائوں نے کی ہے۔

پولنگ کے موقع پرسری نگر میں Maisuma اور دوسرے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے احتجاج کیا اور سیکورٹی اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔


بادشاہ نگر میں ایک پولنگ سٹیشن پر حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کو اس وقت طلب کرنا پڑا جب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کے دوران تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔