وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز پہلے ہی ستر فیصد شکایات کی سماعت کرچکے ہیں۔

 الیکشن2013ء ملکی تاریخ کے منصفانہ اور شفاف انتخابات تھے:پرویز رشید
14 دسمبر 2014 (20:11)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے منصفانہ اور شفاف انتخابات تھے۔
پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کو غلط طور پر اجاگر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ جیسے ممالک میں بھی دھاندلی ہوتی ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقےNA-125 میں دھاندلی سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ صرف پانچ پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق ہے جہاں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کواکثریت حاصل تھی \\\' پرویزرشید نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز پہلے ہی ستر فیصد شکایات کی سماعت کرچکے ہیں۔