قومی مفاہمت وقت کی ضرورت ہے:مشاہد حسین
14 دسمبر 2014 (21:24)
0

سینیٹ میں دفاع کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمشاہد حسین نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت وقت کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ایک لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو کوئی شخص ' جماعت ' حکومت یا ادارہ نہیں بلکہ مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جاسکتاہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ افغانستان میں 1979 ء میں سوویت یونین کی شکست کے بعد سے خیبرپختونخوا کے عوام جنگوں ' تنازعات اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔