فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قحط سالی کا شکار افراد میں 63 ٹن سے زائد راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔

قحط سے متاثرہ تھر میں فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
14 دسمبر 2014 (17:56)
0

سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقے تھر پارکر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قحط سالی کا شکار افراد میں 63 ٹن سے زائد راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔
متاثرہ افراد میں روزمرہ استعمال کی تینتالیس ٹن اشیاء بھی تقسیم کی گئی ہیں۔
میڈیکل کیمپوں میں آٹھ ہزار سات سو نوے افراد کاعلاج کیا گیا ہے۔