فریقین نے درخواست کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے مبینہ الزامات کے ثبوت کیلئے کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔

 سپریم کورٹ :انتخابات 2013کو کالعدم قراردینے بارے دائر درخواستیں خارج
14 دسمبر 2014 (10:00)
0

سپریم کورٹ نے 2013ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواستیں خارج کرنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاروں میں سے کسی نے بھی ایسی کوئی دستاویز اپنی درخواست کے ساتھ جمع نہیں کرائی جسے حکومت الیکشن کمیشن ، نادرا اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل سمیت کسی بھی متعلقہ فریق کو نوٹس جاری کرنے کیلئے بنیاد بنایا جاسکے۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے دلائل کے دوران عدالت کی طرف سے درخواست گزاروں کے وکیل کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ انہوں نے درخواست کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے مبینہ الزامات کے ثبوت کیلئے کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔
ان وجوہات کی بنا پر عدالت نے دائر کردہ درخواستیں خارج کردیں۔