ریلوے کے وزیر نے کہا ہے کہ تاجر اور عوام کل لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کومسترد کر دیں گے۔

لاہورمیں معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی:سعد رفیق
14 دسمبر 2014 (19:53)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تاجر اور عوام لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کومسترد کر دیں گے۔
اتوار کی شام لاہور میں اپنے وکیل اشتر اوصاف علی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن سڑکوں پر نہیں نکلیںگے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تشدد اورانتشار کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے عمران خان پرزور دیا کہ وہ محاذ آرائی ترک کرکے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ میں آئیں۔
قومی اسمبلی کے حلقےNA-125 میں دھاندلی کے بارے میں نادرا کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ صرف پانچ پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں ہے جس میں کسی جعلی یا بوگس ووٹ کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
ا ن کے وکیل اشتر اوصاف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے بعض نشانات کی تصدیق نہیںہوسکی اور کسی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت نہیں کی۔