رپورٹ کے مطابق یہ فنی خرابی گڈو بجلی گھر کی انتظامیہ کی لاپرواہی اور رابطے کے فقدان کے باعث پیدا ہوئی۔

جمعہ کو بجلی فراہمی میں تعطل بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش
14 دسمبر 2014 (19:52)
0

وزیراعظم نوازشریف کوجمعے کے روز بجلی کی فراہمی کے نظام میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بارے میں آج رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فنی خرابی گڈو بجلی گھر کی انتظامیہ کی لاپرواہی اور رابطے کے فقدان کے باعث پیدا ہوئی۔
گڈو بجلی گھر کے چیف ایگزیکٹو رخسارقریشی ' ریذیڈنٹ انجینئر مولا بخش اور سینئر شفٹ انجینئر محمد مومن کو معطل کر دیاگیاہے۔
ناردن ٹرانسمیشن لائنز لوڈ کی زیادتی کے باعث جمعہ کو ٹریپ کرگئی تھی جس سے اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بعض حصوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہی۔