قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی باعزت بحالی پر توجہ دینی چاہیے۔

دھرنوں سے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے:شیرپائو
14 دسمبر 2014 (15:22)
0

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد اپنا احتجاج ختم کردینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج (اتوار) بنوں میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


آفتاب شیرپائو نے کہا کہ دھرنوں سے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی باعزت بحالی پر توجہ دینی چاہیے۔