نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے:چیئرمین نیب
14 دسمبر 2014 (15:19)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئر مین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

لاہور میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کی اور ایک سال میں سرکاری خزانے سے لوٹے ہوئے چار ارب روپے برآمد کئے۔


انہوں نے کہا کہ نیب نے اب تک مجموعی طور پر دو سو اکسٹھ ارب روپے برآمد کئے ہیں۔ قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف موثر لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز قائم کی جارہی ہیںاور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار انسداد بدعنوانی کے معاملے کو ترقیاتی ایجنڈے کا حصّہ بنایا گیا ہے۔


تقریب کے اختتام پر چیئر مین نیب نے تقریری مقابلے کے کامیاب شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جس کا موضوع تھا بدعنوانی سے انکار۔