زعیم قادری نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔

پنجاب حکومت کے تحریک انصاف کی ہڑتال کی کال کے پیشِ نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات
14 دسمبر 2014 (15:10)
0

پنجاب حکومت نے کل (پیر) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ہڑتال کی کال کے پیشِ نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

یہ بات پنجاب حکومت کے ترجمان سیّد زعیم حسین قادری نے آج لاہور میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور دوسری تنظیموں کی طرف سے ہڑتال کے بائیکاٹ کا اعلان خوش آئند ہے۔


زعیم قادری نے کہا کہ پُر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم ہڑتال کی کال نا مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سمجھ بوجھ رکھنے والا شہری احتجاجی سیاست سے تنگ ہے۔  زعیم قادری نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔