وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت حکومت نوجوانوں کو تربیت اور مالی امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

حکومت غربت،ناقص غذا اور غذائی قلت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے
14 دسمبر 2014 (15:06)
0

وفاقی حکومت وفاق اور صوبوں کے درمیان مشترکہ اورمربوط حکمتِ عملی کے تحت غربت، ناقص غذا اور غذائی قلت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن غریب طبقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تاجر برادری، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے ایک طریقہ کار وضع کر رہا ہے۔


حکومت صحت کے شعبے کیلئے مجموعی مُلکی پیداوار کے تین فیصد فنڈ بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت حکومت نوجوانوں کو تربیت اور مالی امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔