وزیر اطلاعات نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں قانونی راستہ اختیار کریں۔

عمران خان کو دھرنوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے:پرویز رشید
14 دسمبر 2014 (13:47)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر عام انتخابات 2013ء کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دوسرے رہنمائوں کو دھرنوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدم ثبوت کے باعث ان درخواستوں کے خارج ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی اب آنکھیں کھل جانی چاہئیں اور انہیں محاذ آرائی کی سیاست چھوڑ کر پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں قانونی راستہ اختیار کریں۔