قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس آج سے آستانہ میں شروع ہورہا ہے
14 دسمبر 2014 (10:16)
0

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان حکومت کی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج (اتوار) سے قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہورہا ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان سیاسی اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون خطے کے استحکام اور خوشحالی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔


سرتاج عزیز اجلاس کے موقع پر کئی دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔