وفد نے وزیرخزانہ کو ملک اور بین الاقوامی منڈی میں چینی کی قیمت میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے سے متعلق شوگر ملز مالکان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

14 دسمبر 2014 (10:35)
0

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیئرمین سکند ر خان کی سربراہی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

وفد نے وزیرخزانہ کو ملک اور بین الاقوامی منڈی میں چینی کی قیمت میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے سے متعلق شوگر ملز مالکان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے وزیر خزانہ سے درخواست کی کہ شوگر ملز مالکان کو چینی کے اضافی ذخیرے کی برآمد کیلئے سہولت اور مدد فراہم کی جائے۔


وزیر خزانہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو درپیش مسائل پر غور کرنے کے بعد ان کے حل کیلئے مناسب فورم پر سفارشات مرتب کرے گی۔