انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ بروقت مکمل کرلیا جائے گا:ڈائریکٹر پراجیکٹ
14 دسمبر 2014 (17:46)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایات پر نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کو بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بات منصوبے کے ڈائریکٹر محمد زبیر نے اتوار کو مظفر آباد کے قریب منصوبے کے مقام پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبد المجید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے آزاد کشمیر میں کئی بڑے اور چھوٹے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔