14 دسمبر 2013 (20:44)
0


پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ ممکنہ مختصر وقت میں انصاف فراہم کریں۔
وہ ہفتہ کے روز پشاور میں جوڈیشل اکیڈیمی میں ججوں سے خطاب کر رہے تھے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں مظلوم عوام کی واحد امید ہیں اور عدلیہ کو بے یارومددگار لوگوں کی بلاخوف وخطر خدمت کرنی چاہئیے۔
انہوں نے وکلاء سے کہا کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے مقصد کے حصول کیلئے عدلیہ کے ساتھ تعاون کریں۔