مقررین نے سکول صحت پروگرام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات کی تجویز دی ہے۔

14 دسمبر 2013 (13:22)
0

کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سکول صحت پروگرام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات کی تجویز دی ہے۔ سیمینار کا اہتمام ریڈیو پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے کیا تھا۔


ماہرین نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پرائمری تعلیم کی سطح پر نصب میں کچھ بنیادی تبدیلیوں کی بھی ضرورت ہے تاکہ بین المذاہب اور مذاہب میں اقدار اور وبائی امراض کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔



اس موقع پر ریڈیو پاکستان نے ملک بھر سے تیارکردہ ایک رپورٹ پیش کی۔ موضوع تھا " پائیدار ترقی کے لئے تعلیم اور صحت" ۔