کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےماہرین نےتجویز دی ہے کہ پرائمری تعلیم کی سطح پرنصاب میں کچھ بنیادی تبدیلیوں کی بھی ضرورت ہے۔ 

14 دسمبر 2013 (13:31)
0

کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سکول صحت پروگرام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات کی تجویز دی ہے۔ سیمینار کا اہتمام ریڈیو پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے کیا تھا۔


ماہرین نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پرائمری تعلیم کی سطح پرنصاب میں کچھ بنیادی تبدیلیوں کی بھی ضرورت ہے تاکہ بین المذاہب اور مذاہب میں اقدار اور وبائی امراض کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔



اس موقع پر ریڈیو پاکستان نے ملک بھر سے تیارکردہ ایک رپورٹ پیش کی۔ موضوع تھا " پائیدار ترقی کے لئے تعلیم اور صحت" ۔


===========================


 جمعہ کے روز لاہور میں ریڈیو پاکستان اور یونیسکوکے مشترکہ انتظام کے تحت منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے عوام کو تعلیم اور صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں ریڈیو پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر رضا کاظمی نے کہا ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے ساتھ ساتھ اس کا ایف ایم نظام بھی عوامی فلاح کے معاملات پر پوری توجہ دے رہا ہے۔
پنجاب ہیلتھ سروسزکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر زاہد پرویزنے حاضرین کوصوبائی حکومت کے اُن اقدامات سے آگاہ کیا جو وہ صوبے میں تعلیم اور علا ج معالجے کی سہولتوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں کررہی ہے۔
ماہر تعلیم ڈاکٹر مجاہد منصورنے معاشرتی تبدیلیاں لانے میں ریڈیو پاکستان اور یونیسکو کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
براڈ کاسٹنگ ہائوس پشاورمیںبھی ریڈیو پاکستان اور یونیسکو کے مشترکہ انتظام کے تحت ایک سیمینارہوا۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عارف یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی۔
انہوں نے کہا معیار تعلیم میں بہتری لانے کیلئے اساتذہ کو دوران کام تربیت دینے کا پروگرام وضع کرلیاگیاہے۔