ایوان صنعت و تجارت کے قائمقام صدر اظہرسعیدبٹ نےکہا کہ جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مسابقتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

14 دسمبر 2013 (11:19)
0

تاجر برادری نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت کے قائمقام صدر اظہر سعید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے بعد یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مسابقتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔


ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کراچی ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر ہارون اصغر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے درجے سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستانی برآمدات کو فروغ ملے گا۔

ممتاز ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاکہ تاجر برادری کو ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھا نا چاہیے۔