وہ لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

14 دسمبر 2013 (21:12)
0


   وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل کے شعبے پرزوردیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیئے جانے سے پورا فائدہ اٹھائے۔
 وہ ہفتہ کی رات لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ تاجر عالمی منڈیوں سے مستفید ہوسکیںگے۔
وزیرخزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت نے نجی شعبے کوتوانائی کی فراہمی یقینی بنانے سمیت ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔