سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت  کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

14 دسمبر 2013 (19:42)
0



اجلاس میں 2008 ء سے پہلے پیرول پر رہا کیے گئے تمام مجرموں کو دوبارہ گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ' خطرناک مجرموں کو دوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ علاقے اور جگہ کی نشاندہی کریں جہاں انسداد دہشت گردی کی مزید خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔