وہ ہفتہ کے روز سانگلہ ہل میں ایک گرڈ سٹیشن کا درجہ بڑھانے کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔

14 دسمبر 2013 (19:37)
0


پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ توانائی کا مسئلہ حل کیے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔
وہ ہفتہ کے روز سانگلہ ہل میں ایک گرڈ سٹیشن کا درجہ بڑھانے کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے پرانے نظام کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔