نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین نے پنجاب کے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔

14 دسمبر 2013 (15:30)
0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اس مہینے کی بائیس تاریخ سے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


 


لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون وقت ختم ہو چکا ہے اور اب حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے اپنی پالیسیوں کے بارے میں جوابدہ بنائے۔


 


عمران خان نے پنجاب کے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔


 


انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواء کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبے میں      بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرا رہی ہے۔