پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان ڈیوڈ مارٹن اور سجاد کریم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دیں۔

14 دسمبر 2013 (14:31)
0

آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ڈیوڈ مارٹن اور سجاد کریم نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی حیثیت دینے کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں حمایت کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا۔


 


انہوں نے کہا ملک کو یہ حیثیت ملنا تاریخی سنگ میل ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملنے والی شاندار کامیابی ہے۔


 


ڈیوڈ مارٹن نے کہا کہ سیلاب ، زلزلہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات آئندہ دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔