وہ کراچی میں دو  روزہ عالمی انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجیز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

14 دسمبر 2013 (19:38)
0


صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
وہ ہفتہ کے روزکراچی میں دو  روزہ عالمی انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجیز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
صدر نے کہا کہ تجارت ' تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسابقت کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کانفرنس سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کومزید ترقی میں مدد ملے گی۔
ممنون حسین نے شرکاء پرزور دیا کہ وہ پاکستان کوخوشحال ملک بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
ہمارے کراچی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں امریکہ' برطانیہ ' ملائیشیا ' آسٹریلیا ' بیلجیئم اور د یگر ملکوںکے مندوبین شریک ہیں۔