صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم یوتھ بزنس لونز کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے شرائط نرم کی گئی ہیں۔

14 دسمبر 2013 (09:29)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ملکوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرنے کا پابند ہے۔


اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو 36 ملکوں پرمشتمل تنظیم ہے اور اگر ہم اپنی ذمہ داریوں پر پورا نہیں اترتے تو اس سے دنیا کو غلط پیغام جائیگا۔


ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم یوتھ بزنس لونز کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے شرائط نرم کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔


انہوں نے کہا وفاقی حکومت ہونہار طلبہ کے فائدے کیلئے لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔