بیت المقدس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ مہینے ہونے والے عبوری معاہدے پرمکمل عملدر آمد کیلئے مزید پیشرفت کی توقع ظاہر کی

14 دسمبر 2013 (11:55)
0

 



امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
بیت المقدس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ مہینے ہونے والے عبوری معاہدے پرمکمل عملدر آمد کیلئے مزید پیشرفت کی توقع ظاہر کی ادھر ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اپنی اٹھائی گئی پابندیوں میں دوبارہ اضافے اور مذاکرات پر عملد رآمد سے انحراف کرکے معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کررہا ہے۔


ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ دونوں فریق مشاورت کا حق رکھتے ہیں۔


===========


امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی امن مذاکرات شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور اپریل میں مکمل معاہدہ کرنے پر متفق ہیں۔



ایک ہفتے کے دوران بیت المقدس کے دوسرے دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کیری نے کہا کہ دونوں فریق کئی عشرے پرانے تنازعہ کے تناظر میں اہم معاملے کو حل کرنے کیلئے حتمی معاہدے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔