میگا ایونٹ 14 فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

14 دسمبر 2013 (22:04)
0

   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کے خلاف 15 فروری کو ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔
 میگا ایونٹ 14 فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔