اے این پی کے پارلیمانی رہنما سردار حسین بابک کی طرف سے دائر عرضداشت میں استدعا کی گئی ہے کہ دیہی کونسل کی بجائے یونین کونسل کا پرانا نظام بحال کیا جائے۔

14 دسمبر 2013 (11:35)
0

عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا کے مقامی حکومت کے قانون مجریہ دوہزار تیرہ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔



صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی رہنما سردار حسین بابک کی طرف سے دائرکی گئی عرضداشت میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دیہی کونسل کی بجائے یونین کونسل کا پرانا نظام بحال کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔


خیبر پختونخوا کے مقامی حکومت کے قانون کے تحت دیہی کونسل کی سطح پر الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا اور تحصیل اور ضلع کونسل کی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔