وہ بھارتی پنجاب میں مختلف تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔

14 دسمبر 2013 (20:15)
0


پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو محاذ آرائی ترک کرکے امن ' دوستی اور باہمی تعاون کا سفر شروع کرنا چاہیے۔
وہ بھارتی پنجاب میں مختلف تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار بادل سنگھ پرکاش کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی۔
شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں یقینا وہ دیوار یں مسمار کرسکتی ہیں جوخطے کی ترقی ' خوشحالی اور سلامتی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ نے پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی لدھیانہ میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں بھارتی پنجاب کی ترقی سے اسفتادہ کرسکتاہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف وہ سیاستدان ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت باہمی تجارت سے متعلق اہم فیصلے کرنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔